وسیم اکرم اور رمیز راجہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی اردو کمنٹری کریں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور کھلاڑی رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز میں اردو کمنٹری کریں گے۔نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے جس دوران وسیم اکرم اور رمیز راجہ اردو زبان میں کمنٹری کے ذریعے شائقین کو محظوظ کریں گے۔