• news

قصور:قیدی کی تیزاب پی کر خودکشی  کی کوشش‘ ہسپتال منتقل

قصور (نمائندہ نوائے وقت )قصور پولیس تھانہ بی ڈویڑن کے قیدی کی خودکشی کی کوشش بروقت علاج سے ناکام بنا دی گئی۔ قصور ٹبی کمبواں کا رہائشی منیر عرف بیلا تھانہ صدر قصور کی حوالات میں قیدی تھا اس نے حوالات کا باتھ روم صاف کرنے کے بہانے حاجی گگہ کے رہائشی احد سے تیزاب منگوایا اور خودکشی کی نیت سے پی لیا مگر بروقت ہسپتال منتقل کرکے خودکشی کرنے سے بچالیا گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن