• news

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کاتحصیل ہسپتال کا دورہ

بھوئے آصل (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف وارڈز کو چیک کیا، مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف واڈز کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور ہسپتال میں مریضوں کو مزید سہولیات بہم پہچانے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر اشرف کو احکامات جاری کیے۔

ای پیپر-دی نیشن