حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی:صفدر ورک
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمائوں چوہدری صفدر ریاض ورک، چوہدری شاہد محمود ورک اور چوہدری شعیب بابر ورک نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان پر قابو پائے ورنہ عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے موجودہ حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت ہے نہ جمہوری اقدار کے فروغ کی صلاحیت ہے عوام اس نااہل ٹولے سے فوری نجات چاہتی ہے ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ۔