مانانوالہ:میٹر ریڈرز کی کمی کے باعث ریڈنگ میں مشکلات کا سامنا
مانانوالہ (نامہ نگار)لیسکو سب ڈویڑن سرکل ننکانہ صاحب میں بجلی کے تقریبا تیس ہزار کے لگ بھگ کنگشن ہیں تیس ہزار میٹرز کی ریڈنگ کے لیے صرف سات میٹرز ریڈرز تعینات ہیں جن کو ہر ماہ تقریبا 4300 میٹرز کی ریڈنگ کرنا ہوتی ہے۔جو کہ ہر گھر تک پہنچنا اور ہر میٹر کو ریڈ کر کے رپورٹ کرنا مشکل ہو چکا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میٹرز ریڈر بھی انسان ہیں کمپیوٹر نہیں جو کہ ایک انسان کی بساط سے باہر ہے ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین لیسکو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے میٹرر ریڈرز کی تعداد کو بڑھایا جائے۔