ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کھڈیاں خاص(نامہ نگار)موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھنگ شاہ کارہائشی محمد جمیل ولد محمد عمر موٹر سائیکل پر روہی نالہ جا رہا تھا جب رائے ونڈ کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے ٹکر مار دی جس سے محمدجمیل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔