• news

بڑھتی  مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں:جاوید لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ریسٹورنٹس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات میاں جاوید لطیف ایم این اے کی صدارت میں ہوئی جس میں انہوںنے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ عابد وحید خان ،چیئرمین اکبر علی چوہان،سینئر وائس چیئرمین میاں شاہد اسلم جالندھری، وائس چیئرمین رانا عبدالقیوم، صدر میاں خالد عباس ، جنرل سیکرٹری رانا کامران حامد ،سینئر نائب صدر الطاف حسین گوہر،نائب صدور میاں فاروق ،رانا خالد ،محمود احمد ، محمد اعجاز،جوائنٹ سیکرٹری حاجی جمیل ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ندیم ،فنانس سیکرٹری محمد اختر شامل ہیںاس موقع پرمیاں منوراقبال، میاں ذیشان پرویز ، پرویز اقبال، یعقوب بگا، شیخ عظیم جاوید ،سیٹھ اکرام،میاں تنویر احمد،ملک اعجاز احمد، خالد مغل ،سیٹھ عباس احمد، حافظ رضوان ودیگرموجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوںکی بدولت کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں۔اس موقع پر نومنتخب صدر میاں خالد عباس نے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن