• news

عوام ڈینگی  ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں:ڈی سی شیخوپورہ 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کیلئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس، جوہڑ کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریںاور عوام کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع  پر سی ای او ڈاکٹر صدیق بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف، ڈی او لوکل گورنمنٹ عارف طفیل، سی او کارپوریشن محمد منشائ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے مختاراحمد و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔انہوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر وں کا بھی ماحول صاف ستھرا رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن