قوم نے اے پی سی میں نواز شریف کے بیانیے کو سراہا ہے :عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عار ف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کا حق حکمرانی کو تسلیم کرنے اور نئے شفاف انتخابات تک اپنی تاریخ جاری رکھے گی جنوری میں ہونیوالا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پوری قوم نے اے پی سی میں میاں نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے ووٹ کو عزت دیکر ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے اپوزیشن کی اے پی سی نے حکومت کی ریت کی دیوار کو آخری دھکا دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف کی کال پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہے ۔