• news

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے:ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا آغاز کردیا اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹرکامران واجد، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکار بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہو کر 25ستمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار5سو63 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے،پولیو لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری ہے پولیو کی ویکسین ہی پولیو سے بچائو کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن