گرفتاری کی تعمیل پر دستخط جعلی‘ والد کے وارنٹ میں نے وصول نہیں کئے: حسن نواز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کی تردید کر دی ہے۔ حسن نواز نے کہا ہے کہ لندن ہائی کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر میرے دستخط نہیں ہیں اور نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر میرے دستخط جعلی کئے گئے۔