فوج ملکی سلامتی کی ضامن، نواز شریف وہ نہ کریں جو بانی متحدہ کرتے رہے: پرویز الٰہی
لاہور (نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ نواز شریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج آئینی ادارہ ہے اور اس کے آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے۔ نواز شریف اس آئینی عمل کی مخالف کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین کرتے رہے ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں آج قومی سیاست میں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا تھا اور عین اس دوران نواز شریف کی طرف اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے نواز شریف کے فوج دشمن بیان پر جس طرح شادیانے بجائے ہیں اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی وہ بھارت کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔ نواز شریف کو آج کشمیریوں کی بھی یاد آ گئی ہے۔ حالانکہ جب وہ وزیراعظم تھے اور بھارت روزانہ کنٹرول لائن پر بمباری کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا تھا تو نواز شریف نریندر مودی کے ساتھ پگڑیاں بدل رہے تھے۔ اور اس کے گھر والوں کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے جبکہ فوج کنٹرول لائن پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر