• news

بھارتی فوج کے تشدد سے تنگ کشمیری نوجوان  دریائے چناب میں کود گیا‘ نعش برآمد

سیالکوٹ‘ ڈسکہ‘ پسرور (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) بھارتی قابض فوج کے تشدد سے تنگ آ کر بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے نوجوان نے دریائے چناب میں کود کر جان دے دی۔ پسرور مقبوضہ کشمیر کے گاؤں بھردون کے رہائشی مسلم نوجوان نے بھارتی فوج کے تشدد سے تنگ آ کر دریائے چناب میں کود کر جان قربان کر دی۔ نوجوان کی نعش نہر مرالہ راوی لنک سے برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی جیب سے بھارتی کرنسی اور لیٹر نکلا جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ میرا تعلق جموں کے علاقہ بھردون کلاں سے ہے اور تشدد سے تنگ آ کر خودکشی کر رہا ہوں۔ متوفی کی جیب سے 700 روپے کے دو نوٹ بھی ملے۔ ریسکیو 1122  نے نعش تجہیز و تکفین کے لئے موترہ پولیس کے سپرد کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن