امارات‘ بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی مذمت کیوں نہ کی؟ احتجاجاً فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پر علاقائی تنظیم عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی۔ فلسطین کو اگلے چھ ماہ تک عرب لیگ کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی لیکن پریس کانفرنس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین صرف موجودہ اجلاس کی صدارت کرے گا۔