امن چاہتے ہیں‘ سعودی عرب کا افغان حکومت طالبان میں مصالحتی عمل کی حمایت کا اعلان
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے افغان حکومت اور طالبان میں مصالحتی عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام امیدوں کے حصول کیلئے افغانستان کے ساتھ رہیں گے۔ سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا کہ مملکت یمن میں مستقل اور جامع امن چاہتی ہے۔ دنیا بھر میں امن و سلامتی چاہتے ہیں۔ یو این ایلچی کے ساتھ کوششوں کو مربوط بنایا جا رہا ہے۔