یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے بارہویں جماعت کی باقاعدہ کلاسز پڑھنے اور ہوپ سرٹیفیکیٹ لازمی قرار
لاہور (پ ر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق طلبہ کیلئے لازم ہے کہ یو نیورسٹی میں داخلہ کے لئے اپنے سابق ادارے/کالج سے بارہویں جماعت کی کلاسز باقاعدہ پڑھنے کا سرٹیفیکٹ اور ہوپ سرٹیفیکٹ حاصل کریں۔ بصورت دیگر یونیورسٹیز اور ہائرسڈیز کے اداروں میں داخلہ کنفرم نہیں ہو گا۔ تاہم وہ طلبہ جنہوں نے پرائیوٹ امیدوار کے طور پر امتحان میں شرکت کی ہے کیلئے ضروری ہے کہ وہ بورڈ میں جمع کرائے۔ فارم کی رسید کی تصدیق شدہ کاپی یونیورسٹی میں جمع کرائیں۔