اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر کو سلام پیش کرتے ہیں: مونس الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے اور بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں بھارتی جبر و ستم کی مذمت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان کے عوام دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر کے پاکستان اور کشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔