نیب نے خیبر پی کے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کو طلب کر لیا
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) نیب نے خیبر پی کے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کو طلب کر لیا۔ امیر مقام کو30ستمبر کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیر مقام کو جوابات کے ہمراہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ پیش نہ ہونے پر امیر مقام کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ امیر مقام پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہیں۔