• news

چونیاں: ایک اراضی پر خون کی ہولی ، چھوٹے نے بڑا بھائی اور 4بھتیجے قتل کردیئے

چونیاں‘ ٹھینگ موڑ‘ قصور‘ لاہور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نیوز رپورٹر) نواحی گائوں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہونے پر پانچ افراد قتل ہو گئے۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور چار بھتیجوں کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار، پانچ افراد کے قتل پر علاقہ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ زمین کا تنازعہ دو سگے بھائیوں کے درمیان چلا آرہا تھا۔ امین اپنے چار بیٹوں کے ہمراہ زمین پر ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا۔ مخالف بھائی نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 50 سالہ امین اس کے چار بیٹے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں 50 سالہ امین‘ 30 سالہ ندیم‘ 26 سالہ کلیم‘ 20 سالہ زاہد اور 17 سالہ شاہد شامل ہیں۔ ایک ایکڑ زمین کے تنازعہ پر پانچ افراد کی جان لے گیا۔ زمین اپنی جگہ پر موجود لیکن پانچ لاشیں گر گئیں۔ محمد ارشد اور اسکے بھائی محمد امین میں زمین کا تنازعہ تھا گزشتہ روز محمد امین اپنے چاروں بچوں سمیت زرعی اراضی پر موجود تھاکہ محمد ارشد پندرہ سے سولہ نامعلوم آدمیوں کے ساتھ وہاں آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی محمد امین بھتیجے زاہد، سلیم، شاہد اور ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت موقع واردات پر پہنچے اور کارروائی کا آغاز کردیا اس کے ساتھ ہی لواحقین کو بھی فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی۔  عثمان بزدار نے چونیاں کے علاقے میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ زمین میں وٹ بنے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔ الہ آباد کے نواحی قصبہ بونگی کلیاں میں دو سگے بھائی امین اور ارشد زمین میں وٹ بنے کے تنازع پر جھگڑ پڑے جس طیش میں آکر ارشد نے اپنے بھائی امین اور اسکے چار بیٹوں ندیم کلیم زاہد اور شاہد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے فنگر پرنٹس حاصل کر کے سیمپل لیب بھجوا دیئے جبکہ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر چونیاں منتقل کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم گرفتار ہو سکا اور نہ ہی مقدمہ درج ہوا‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ، ڈی ایس پی خالد اسلم اور ایس ایچ او الہ آباد لطیف گجر موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن