کشمیر کی آئینی حیثیت ‘اقدام بھارتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا:فاروق عبداللہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نئی دہلی میں بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بندوقوں کی لڑائی مسلسل جاری ہے۔ کشمیری نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے مقابلے زندگی کا معمول بن چکے ہیں۔کشمیر میں اس وقت تک امن نہیں ہو گا جب تک اس کی آئینی حیثیت بحال نہیں ہو گی۔یہ اقدام بھارت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔