لاہور چیمبر کے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصدقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حفاظتی تدابیر اور ٹریفک کی بلا تعطل اور موثر نقل و حرکت کے بارے میں آگاہی کے لئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جا سکے۔اس موقع پر کمانڈنٹ ، ڈی آئی جی موٹرویز ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم للہ نے کہا کہ مفاہمت نامہ کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی روابط کو قائم کرنا ہے‘صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر سبزے کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لئے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پولیس کی مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔