سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی، اتار چڑھائو کے بعد 47 پوائنٹس اضافہ
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 47.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے 2کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں سیاسی حالات کے باعث بدترین مندا رہا۔ جس کے سبب 100 انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 47.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41876.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروبار میں 0.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 954 شیئرز کا لین دین ہوا۔