پی ایم ڈی سی تیسری بار سیل، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
اسلام آباد (قاضی بلال) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تیسری بار سیل کر دیا گیا۔ وزارت قومی صحت کی افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دفتری اوقات کے بعد مرکزی سیکرتریٹ کو سیل کر دیا۔ تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق جج سپریم کورٹ جو صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ان سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی۔ پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی منظوری کے بعد سے نئی باڈی کا انتخاب کیا جائے اور بل کے مطابق نئی بھرتیاں کی جائیں اور جب تک نئی باڈی نہیں آئے گی تب تک پی ایم ڈی سی کی عمارت کو سیل رکھا جائے گا۔