• news

اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، کراچی تبدیلی منصوبوں پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی تبدیلی منصوبے کے وفاق کے منصوبوں کے عمل درآمد پر تبادلہ خیال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلا س میں وفاقی سیکرٹریز،  وزارت منصوبہ بندی کے اعلی افسروں، ریلوے، آبی وسائل اور این ڈی ایم اے کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اسد عمر  نے کہا کہ اجلاس میں ان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے۔ اسد عمر نے کے ٹی پی منصوبوں کے لئے تمام وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ایم این اے نجیب ہارون کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔

ای پیپر-دی نیشن