• news

تنخواہیں نہ ملنے‘ کم اجرت کے طعنوں پر فیکٹری ملازم اور سیلز بوائے کی خود کشی 

 لا ہو ر(نامہ نگار)لاہور کے مختلف کے مختلف علاقوں میں دو افراد نے غربت سے تنگ آ کرخودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے رہائشی 22 سالہ افضل نے پنکھے سے رسی لٹکا کر پھندہ لے لیا۔ پولیس کے مطابق افضل حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی تھا اور لاہور میں ایمبرائیڈری فیکٹری میں کام کرتا تھا۔کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، گھریلوحالات و غربت سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ہے۔ علاوہ ازیں ہیئر کے علاقے میں ہارون نامی نوجوان نے  بھی گلے میں پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ہارون جنرل سٹور پر نوکری کرتا تھا۔ تنخواہ کم ہونے پر اس کے گھر وا لے اسے اکثر طعنے دیتے تھے۔ اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے دونوں کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن