جھنگ: تعلقات کا شبہ‘ نوجوان کو نشہ دینے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا
جھنگ(نامہ نگار) 6 افراد نے ناجائز مراسم کے شبہ میں نوجوان کو نشہ آور شے کھلاکر بے ہوشی کی حالت میںگلا دبا کر قتل کر دیا۔ چک دولت خان کے رہائشی محمد ریاض نے تھانہ قادر پور پولیس کو درخواست میں بتایا کہ زبیر وغیرہ چھ افراد نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو کھانے میں نشہ آور چیز کھلا کر اسے بے ہوش کر دیا۔ بعد ازاں اس کے بھائی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول کے ان کے قریبی عزیز سے مبینہ طور پر ناجائز مراسم ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔