قصور: نومولود کی ماںکو مردہ بتاکر دھوکے سے اغوا کرلیا،مقدمہ درج
قصور (نمائندہ نوائے وقت)میو ہسپتال غفار ٹائون سے نومولود جسے والدہ کو مردہ بتاکر دھوکے سے اغواء کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔بھمبہ خورد کی رہائشی روبینہ بی بی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی کہ 16 ستمبر کو میرے ہاں میو ہسپتال غفار ٹائون چوک میں بچے کی پیدائش ہوئی تو ایل ایچ وی فرزانہ بی بی نے مجھے بتایا کہ آپ کا بچہ مردہ پیدا ہوا ہے ۔لیکن اتنے روز گزرنے کے بعد بھی ہمیں بچے کی نعش نہیں دی گئی ہمیں شبہ ہے کہ فرزانہ بی بی نے ہمارے بچے کو اغواء کرلیاہے۔