• news

کامل آغا سے ملاقات‘ سابق تحصیل  ناظم شکرگڑھ ق لیگ میں شامل

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چوہدری محمد سنگرہ سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ نے مصباح سرور ایڈووکیٹ کے ساتھ   ق لیگ کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ضلع مسلم لیگ ق نارووال کے صدر افضال احمد ورک اور جنرل سیکرٹری رانا محمد استخار بھی موجود تھے ۔ کامل علی آغا نے کہا کہ ق لیگ کے دروازے محب وطن ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے۔ ان کی شمولیت سے ق لیگ فعال و مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے مسلم لیگ ق نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کارکنوں کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے بھی عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔ اپنے حلقہ احباب میں ق لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ق لیگ میں شامل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن