وارث شاہ کے عرس کی3 روزہ تقریبات شروع،شیخوپورہ میں آج مقامیتعطیل
جنڈیالہ شیرخان+شیخوپورہ(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پنجابی کے صوفی شاعر پیر سید وارث شاہ کا سالانہ 222 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جنڈیالہ شیرخان میں شروع ہوگئی ہیں پہلے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی ،ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ،ڈی پی او غازی صلاح الدین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم خاں،اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمرا ن سعید، جنرل سیکرٹری سردار سرفرازاحمد ڈوگرسمیت دیگر ضلعی انتظامہ کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر پیر سید وارث شاہ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیاگیا۔آج عرس کے دوسرے روز رات کو مقابلہ ہیر خوانی ہوگا عرس میں ملک کے طول وعرض سے تعلق رکھنے والے ہزاروں زائرین شریک ہورہے ہیںجبکہ شیخوپورہ میں آج لوکل چھٹی ہوگی۔