ممنوعہ کیمیکل ملک سے باہرلے جانے کی کوشش ناکام بنا دی: ایف بی آر
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کسٹمز نے ممنوعہ کیمیکل ملک سے باہرلے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر6.2 کلوگرام ممنوعہ کیمیکل کیٹامین کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کیٹامین ایک ممنوعہ کیمیائی موادہے جسے سائیکوٹرافک ڈرگ کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ ممنوعہ کیمیائی موادکو منقش پلاسٹک کے پائپ میں چھپا کرلے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ قبضہ میں لے جانے والی کیٹامین کی قیمت 20 لاکھ روپے ہیں۔