• news

اے پی سی ناکام ہوئی تو حکومت کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں: قمر کائرہ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سے حکومت کابرگیڈ گالم گلوچ کر رہا ہے۔ بلکہ اس سے قبل ہی کہہ رہے تھے کہ اے پی سی فیل ہوجائے گی۔ اگرحکومت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائی گئی اے سی پی ناکام ہوئی ہے تو انہیں مبارک ہو ان کو خوش ہونا چاہئے، پھر ان کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں۔ اس دن سے وہ گلے پھاڑ پھاڑ کر ہمیں برا بھلا کہا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک اکتوبر میں پہلا فیز، دسمبر میں دوسرا فیز اور جنوری میں دما دم مست قلندر  ہوگا۔ اگر فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے تو کوئی بھی فوج کی مخالفت  نہیں کرے گا اور اگر عدالتیں میرٹ پر فیصلے کریں تو کوئی بھی عدالتوں کو برانہیں کہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن