• news

سعودی عرب مذاکرات کرے ایرانی سفیر کی پیشکش 

نیو یارک (بی بی سی) ایرانی سفیر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں جوابی زبانی حملوں کیساتھ ساتھ سعودی عرب کو جامع علاقائی مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔ مجید تخت روانچی نے کہا یمن کے عوام کیلئے ایندھن خوراک اور ادویات کی ترسیل کو روکنے کے ساتھ  ساتھ مکمل طور پر غیر انسانی فعل کے طور پر قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی  بنانے کیلئے غیر ملکی افواج پر انحصار کرنے کے بجائے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے تحت تمام خلیجی ریاستوں کے ساتھ جامع علاقائی مذاکرات میں حصہ لیں۔

ای پیپر-دی نیشن