سونا15سوروپے تولہ سستا، ڈالر کی قدر میں10پیسے کمی، 166کا ہوگیا
لاہور+کراچی(کامرس رپورٹر +این این آئی)عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیاہے اور ایک تولہ سونے کی قیمت 15سو روپے کم ہو گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 15سو روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار500روپے رہ گئی ۔10 گرام سونا ایک ہزار دو سو چھیاسی روپے کی کمی سے چھیانوے ہزار چار سو اکاون روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت اٹھاسی ہزار چار سو تیرہ روپے فی 10گرام ہو گئی۔ادھرانٹر بنک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے 166روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.10روپے سے گھٹ کر166روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے گھٹ کر166.20روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید166روپے اور قیمت فروخت166.30روپے مستحکم رہی۔