• news

گیس  کے شعبے میں گردشی قرضہ 250 ارب روپے تک پہنچ گیا: عمر ایوب  

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ گیس کے شعبہ کا گردشی قرضہ 250 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سردیوں میں ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی قلت 400 ایم ایم سی ایف ڈی اور ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی رہنے کی توقع ہے۔  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے اقدامات نہیں کئے۔ ملک میں تیل و گیس کے ذخائر 7.5 فیصد کے حساب سے کم ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن کیلئے 17 کلومیٹر کے راستے کیلئے ابھی تک اجازت نہیں دی۔ گیس پائپ لائن کیلئے جلد راستہ نہ ملا تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ 17 کلومیٹر پائپ لائن سے اضافی 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔ گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن