شیخ رشید جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں‘ میرے خلاف پراپیگنڈا بند کریں: محمد زبیر
کراچی (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تنبیہہ کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں اور پراپیگنڈا بند کریں۔ میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو حقائق ثبوت کے ساتھ جاری کرونگا۔ ایسے بیانات قومی ادارے کی ساکھ پر حملہ ہیں۔