• news

نواز شریف کی پا رٹی ارکان کو عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے ارکان کو عسکری قیادت سے کسی سطح پر کوئی ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ لندن  سے جاری ٹوئٹس میں میاں نواز شریف نے کہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کی جاتی ہیں۔ یہ کھیل اب بند ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کر رہا ہوں کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔' 'قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کے لیے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن