• news

پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی  مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیز کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیز کر دی ہے جس میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس ڈاکومینٹری میں ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں  پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈاکومینٹری میں سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے۔ڈاکومینٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور اس سے منسلک معاشی پہلوؤں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن