• news

اپوزیشن جماعتوں کاپی ڈی ایم کی سربراہی کیلئے ناموں پر غور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم اور لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کی سربراہی کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے رابطے مزید تیز کردیئے ،محمود خان اچکزئی کی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگاہ  پر گئے اور  جہا ں ان کی نیر بخاری  کے ساتھ  ملاقات ہوئی،ملاقات میں پی ڈی ایم کے سربراہی کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ،ملاقات میں حکومت کے خلاف احتجاج، جلسے اور ریلیاں نکالنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن