• news

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے‘ حکومت کا یورو‘ سکوک بانڈز کے اجراء کا فیصلہ 

کراچی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5.53 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ستمبر تک 19 ارب 90 کروڑ ڈالر رہے۔ حکومت نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے درمیانی مدت کے یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا۔، بانڈز کی مدت ایک سال ہوگی۔ وزارت خزانہ نے بانڈز کے اجرا  کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لئے مالیاتی اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے مالیاتی ادارے 26اکتوبر تک اپنی تجاویز فنانس ڈویژن میں جمع کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن