رحیم یارخان، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شہری نے خودکشی کرلی
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 33 سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ، نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایئرپورٹ کے رہائشی 33 سالہ حمزہ کو اقدام خود کشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 33 سالہ حمزہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ۔