• news

حکومت کی الٹی گنتی شروع‘ اصل تبدیلی اب آئیگی‘ امیر مقام 

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والے پیشیاں بھتگت رہے ہیں اور ملک لوٹنے والے آٹا‘ چینی‘ ڈیزل دوائی چور مزے کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے جتنی توانائی پنجاب سنوارنے میں صرف کی موجودہ وزیراعلیٰ بزدار اتنی توانائی پنجاب بگاڑنے میں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ڈسپوزبل تبدیلی کا ادراک ہو گیا وہ اب نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت کیلئے ترس رہے ہیں۔ جمعرات کو پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے بارے میں کہا کہ انہوں نے پنجاب کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا۔ کرپشن کو روکا اور اچھے بچے کا کردار ادا کیا۔ کرپشن دیکھنی ہے تو بی آر ٹی کو دیکھ لو، آج ملک کی معیشت کا بھی وہی حال ہے جو بی آر ٹی کی بسوں کا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اب آئے گی۔ جعلی تبدیلی کی الٹی گنتٹی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کو چھ سال سے الیکشن کمشن میں بریک لگی ہوئی ہے۔ اربوں کھربوں روپے فارن فنڈنگ کس کی جیب میں گئے۔ عمران نیازی کے 23 خفیہ اکاؤنٹس کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آئے گا تو عوام کی آنکھیں پھٹ جائیں گی۔ لیکن عمران نیازی کے مقدمات کو چھپایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن