• news

آشیانہ کیس‘ احد چیمہ‘ شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع‘ نیب کے مزید گواہ طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف‘ فواد حسن فواد‘ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے احمد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کرتے ہوئے نیب کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب  کر لیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی  اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل سے لاکر پیش کیا گیا۔ شہباز شریف کی جگہ انکے معاون محمد نواز ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری لگوائی۔ وکلاء نے محکمہ پی ایل ڈی سی کے گواہ پر جرح مکمل کر لی۔ 

ای پیپر-دی نیشن