الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی کی مبینہ فارن فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی مبینہ فارن فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔سکروٹنی کمیٹی میں درخواست گذار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔ سکرونٹی کمیٹی نے فریقین کی جانب سے جمع کروائی گئیں دستاویزات کا دوبارہ جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابرنے کہا کہ آج سکرونٹی کمیٹی نے دوبارہ سے نئے سرے سے آغاز کیا ہے۔ آج کمیٹی کے اجلاس میں ہمارے دیئے گئے دستاویزات کی تصدیق کی عمل کا شروع ہوا ہے۔اگر کمیٹی اس کو پروفیشنل طریقے سے نہیں دیکھے گی تو پھر اجلاس ہی چلتے رہے گئے۔ہم عوام کے سامنے حقائق سامنے لاتے رہے گے۔ اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے بھی عندیہ دے دیا کہتے ہیں اگر الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔