• news

امریکہ: سیاہ فام خاتون کے قتل پر احتجاج کے دوران فائرنگ، 2 پولیس افسر زخمی

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی شہر لوئس ویل میں جاری احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی۔ امریکی شہر لوئس ویل کی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کے خلاف بڑی تعداد میں سیاہ فام افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشتعل افراد پرامن رہیں۔ فیصلے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رواں سال 13 مارچ کو سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کو میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر مار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن