• news

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے  مزید7 پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید سات  پروازوں کی اجازت مل گئی۔ قومی ائر لائن کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پروازیں دو روز پہلے  ملنے والی 21 پروازوں کے علاوہ ہیں۔ مزید پروازیںسسٹم میں بھی کھولی جارہی ہیں جس سے نشستوں کی دستیابی سب کیلئے آسان ہو جائے گی۔ پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ زیادہ تر اقامہ 30 ستمبرکو مدت پوری کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کے تمام دفاتر بروز ہفتہ اور اتوار صبح 9 بجے تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن