زمبابوین کرکٹ بورڈ کا سابق بھارتی کرکٹر کو بحیثیت کوچ پاکستان لانے کا منصوبہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سابق بھارتی کرکٹر لال چند کو ساتھ لانے کا منصوبہ بنالیا ۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ پاکستان سے درخواست کریگا کہ وہ لال چند کو دورہ کیلئے ویزہ جاری کرے۔چیئرمین زمبابوین بورڈ ٹوونگوامکیو ہالانی کے مطابق کوچ لال چند کاٹیم کیساتھ جانا ضروری ہے ۔
کوچ راجپوت کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں ہیں اور زمبابوے جانے کیلئے فلائیٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ فلائیٹ یکم اکتوبرکو دستیاب ہو۔ ہرارے پہنچنے پر ہی کیمپ جوائن کرسکتا ہوں ۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے میرے پاس تین ہفتے ہونگے ۔