پی سی بی نے فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مریدکے سنٹرل سٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر 26 ستمبر بروز ہفتہ کو دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔