• news

قومی ٹی ٹونٹی؛ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا۔قذافی سٹیڈیم میں تمام 6 سکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران بدعنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کیلئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں انہیں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کھلاڑی اور آفیشلز کسی بھی مشکوک شخص کی جانب سے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن