نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پاکستان‘ ویسٹ انڈیز کی میزبانی کی اجازت مل گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلئے حکومتی اجازت مل گئی۔ میزبان بورڈ کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی پی سی بی حکام نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کردیا جائیگا، پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین ایک ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے اور روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے۔
چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ مل کر پلان مرتب کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران انٹرا سکواڈ ٹریننگ اور میچز کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں جبکہ پاکستان شاہین نے 2 چار روزہ اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں