برطانوی فٹبال کلب چیلسی کے مالک کا یہودی آبادکاروں کو فنڈنگ کا انکشاف
لاہور(سپورٹس ڈیسک) برطانوی فٹبال کلب چیلسی سے منسلک کمپنیوں کے مالک رومن ایبرا موشیو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کیلئے یہودی آباد کاروں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔ روسی نژاد رومن ایبرا موشیو نے یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔یہ پیسہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی اور یہوی کو ان کی زمینوں پر آباد کرنے پر خرچ کیا گیا۔ یہودی آباد کار تنظیم ایلاط مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور یہودیوں کو آباد کرنے کا کام کرتی ہے۔